منڈگوڈ:11/جون (ایس اؤنیوز)گذشتہ 20-25دنوں سے شہر میں مسلسل چوری کی وارداتوں کو انجام دیتے ہوئے ٹاٹا ایس سواری سمیت کئی گھروں پر ہاتھ صاف کرکےفرار ہورہے تھے ، عوام چوری کے واقعات سے جہاں پریشان تھے وہیں پولس کارروائی سے مطمئن نہیں تھے۔ عوامی سطح پر بے چینی کو دیکھتے ہوئے پولس مختلف طریقوں سے ملزموں کی تلاش میں سرگرداں تھی جس کے تحت 10-15دن پہلے پولس نے سواری ٹاٹا ایس سمیت کو گدگ میں ڈھونڈ نکالا، اس کے باوجود ملزموں کا کوئی سراغ نہیں ملا تو پولس نے مزید اس سلسلے میں اپنی تفتیش کو آگے بڑھاتے ہوئے ملزموں تک پہنچ کر انہیں منڈگوڈ لانے میں کامیاب ہوئی ہے۔
گرفتار شدہ ملزموں کی شناخت پرانی ہبلی کے ہیگیری کالونی کے محمد رفیق امام صاحب ملا اور اسلم حسین صاحب سونور بتائی گئی ہے۔ ملزموں کے متعلق بتایا گیا ہے کہ 20-25دن پہلے دونوں نے شہر میں یکے بعد دیگرے گھروں میں چوری کی وارداتوں کو انجام دے کر ٹاٹاایس سواری لے کر فرار ہوگئے تھے۔ پولس ملزموں کی تلاش کو لےکر ہرایک زاویہ سے چھان بین کرنے کے بعد گدگ تک پہنچ کر ملزموں کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔ کارروائی میں پی ایس آئی کرن کمار نایک، لکپا نایک، کرائم برانچ اے ایس آئی اشوک راتھوڈ، محمد جعفر، شیوراج چوہان وغیرہ شریک تھے۔